اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے معروف صحافی روزنامہ بزنس ریکارڈر کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ارش?? زبیری کے انت??ال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارش?? زبیری کا انت??ال شعبہ صحافت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارش?? زبیری نے جوش و جذبے کے ساتھ اخباری صنعت کی خدمت کی، ارش?? زبیری انتہائی باصلاحیت اور تجربہ کار صحافی تھے جنہوں نے معاشی صحافت میں نئے معیارات قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انت??ال سے پیدا ہونے والا خلاء ک??ھی پر نہیں ہو سکے گا۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا ??ی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ارش?? زبیری کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا معروف صحافی ارشد زبیری کے انتقال پر اظہار افسوس
مضمون کا ماخذ : ایڈونچر کی کتاب