نامعلوم لاش ملنے کا معما پولیس نے حل کرلیا، تفتیش میں پتا چلا کہ مقتول قاتل کی بیوی کو ??یسجز کرتا ??ھا، جس وجہ سے قتل کیا گیا۔
تھانہ ائرپورٹ پولیس نے 2 ہفتے قبل ملنے والی نامعلوم لاش کے اندھے قتل کا معما حل کرتے ہ??ئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مقتول کی شناخت عمر کے نام سے ہ??ئی ہے جو مالش کرنے کا کام کرتا ??ھا۔
پولیس کے مطابق مقتول عمر ملزم کی بیوی کو ??یسج کرتا ??ھا، جس پر ملزم مظہر نے اپنی بیوی کے ذریعے ملزم کو گھر بلوایا اور قتل کر کے لاش رحیم آباد خالی پلاٹ میں پھینک دی تھی۔ ائرپورٹ پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہ??ئے ملزم کو ??ریس کر کے گرفتار کیا۔
اندھے قتل کو ??ریس کرنے اور ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ڈی پی او سول لائنز اور ائیرپورٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ملزم کو ??رار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام ق??نونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔